• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائبیریا، منفی 71درجہ حرارت کا سرد ترین مقام

دنیا کے سرد ترین مقام روس میں سائبیریا کے علاقے میں درجہ حرارت منفی 71ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچتا ہے۔

یوں تو پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک آج کل شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں لیکن رو س میں سائبیریا کے ایک علاقے جیسی سردی شاید ہی کہیں پڑ رہی ہو۔

پانچ سو افراد پر مشتمل اس گاؤں کادرجہ حرارت نقطہ انجمادسے نیچے گر کر کم سے کم منفی 51اور زیادہ سے زیادہ منفی 71ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جا تا ہے جس کے نتیجے میں معمولاتِ زندگی شدید متاثر ہوتے ہیں۔

اومیاکون نامی دنیا کے اس سرد ترین گاؤں کے باسیوں کی ہمت تو دیکھئے کہ انہوں نے اپنے گھروں سے باہر واش رومز تعمیر کر رکھے ہیں اور ہڈیا ں جما دینے والی سردی میں کئی با ر گھروں سے باہر نکلتے ہیں۔

شدید سردی کے باعث یہاں مو با ئل فو ن کا م کر نے سے انکار کر دیتے ہیں اور مو با ئل سر وسز بھی بند ہو جا تی ہیں جبکہ یہاں گاڑیوں کے انجن کو 24گھنٹے آن رکھنا پڑ تا ہے کیونکہ اگر ایک با ر گا ڑی بند کر دی جا ئے تو دوبا رہ اسٹارٹ ہو نے کا نام نہیں لیتی ۔

تازہ ترین