• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں انسداد پولیو کی خصوصی مہم کل سے شروع ہوگی

Polio Campaign Kicks Start In Balochistan Tomorrow

کوئٹہ سمیت بلوچستان میں انسدادپولیو کی خصوصی مہم سوموارسےشروع ہورہی ہے۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹربرائےانسدادپولیو بلوچستان کےمطابق انسدادپولیو کی خصوصی مہم 20اضلاع میں چلائی جارہی ہے۔

مہم کےاضلاع میںکوئٹہ،پشین،قلعہ عبداللہ،ژوب،شیرانی اورقلعہ سیف اللہ، بارکھان،نصیرآباد،جعفرآباد،لسبیلہ،ڈیرہ بگٹی،جھل مگسی، خضدار،لورالائی اورموسی خیل شامل ہیں۔

بلوچستان کے ہائی رسک اضلاع کوئٹہ،پشین اورقلعہ عبداللہ میں مہم کادورانیہ 5روز ہوگا جبکہ صوبے کےدیگر17اضلاع میں مہم تین روزہ ہوگی۔

مہم کےدوران 17لاکھ سےزائدبچوں کی ویکسی نیشن کاہدف مقررکیاگیاہے،اس حوالےسے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

تازہ ترین