• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا کوایشزمیں 3 صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل

Australia Get Edge Of 3 Getting Zero Decision Winning Edge

آسٹریلیا نے تیسرا ایشز ٹیسٹ اننگز اور 41 رنز سے جیت کر 5ٹیسٹ کی سیریز میں تین صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔

پرتھ ٹیسٹ کے پانچویں دن کا کھیل بارش کے باعث متاثر ہوا تاہم جب کھیل شروع ہوا تو انگلش ٹیم کو شدید مشکلات کا سامنا رہا اور اس بلے باز میچ بچانے میں ناکام رہے، یوں پوری ٹیم دوسری اننگز میں 218 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز 662 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلئیر کردی تھی جب کہ مہمان انگلش ٹیم کی بیٹنگ لائن آسٹریلیا کی تباہ کن بولنگ کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پہلی اننگز میں 403 اور دوسری میں 218 رنز ہی بناسکی۔

انگلینڈ کی جانب سے جیمز ونس 55 اور ڈیوڈ ملان 54 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ، جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں السٹرل کک 14، اسٹون مین 3، کپتان جوئے روٹ اور جونی برسٹو 14،14، معین علی 11، کرس ووکس 22، کریگ اوور ٹن 12 اور اسٹیورٹ براڈ بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کی جانب سے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے جوش ہیزلی ووڈ نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ نیتھن لیون اور پیٹ کمنز نے 2،2 اور مچل اسٹارک نے ایک شکار کیا۔

 

تازہ ترین