• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصر: ہنگامہ کا الزام، الاخوان المسلمون کے 262ہمدردوں کو سزائیں

Egypt Allegation Of Roits 262 Ikhwanul Mulimoon Sympathizers Sentenced

مصری عدالت نے غیر قانونی دھرنا دینے اور ہنگامہ آرائی کے الزام میں کالعدم الاخوان المسلمون کے 262ہمدردوں کو قید اور جرمانے کی سزائیں سنادی ہیں۔

دار الحکومت قاہرہ کی کریمنل کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے 2013 میں حکومت کے خلاف غیر قانونی دھرنا دینے کے الزام میں الاخوان المسلمون کے 17 ہمدردوں کو عمر قید کی سزا سنائی، ساتھ ہی 245ہمدردوں کو 3 سے 15سال قید کی سزائیں بھی سنائی ہیں۔

سزائیں پانے والوں کو دھرنے کے دوران سرکاری اور شہریوں کے املاک کو پہنچنے والے نقصانات کے ازالے کے لئے چار کروڑ مصری پاؤنڈ یا 22لاکھ 60ہزار ڈالر ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

عدالت نے عدم ثبوت پر 115افراد کو الزامات سے بری کردیا، جبکہ وفات پانے والے دو ملزمان کے خلاف چارج شیٹ ختم کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ مصری پروسیکیوٹر جنرل نے اپریل 2015 میں دھرنا کیس کے تمام ملزمان کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

تازہ ترین