• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصر کے صدر سیسی پارلیمانی مدد حاصل کرنے میں کامیاب

Egypts President Sisi Able To Get Parliamentary Support

مصر کے صدر عبدالفتح ال سیسی دوسری مرتبہ بڑی پارلیمانی مدد حاصل کر نے میں کامیاب ہو گئے۔ قانون دانوں کے مطابق مصر کے صدر کو پارلیمنٹ کے تین چوتھائی حصوں کی حمایت حا صل ہے ۔ حمایت کا اعلان انتخابات کے شیڈول کا اعلان ہو تے ہی کیا گیا۔

صدرسیسی کو 26سے 28مارچ تک ہونے والے انتخابات کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرنا ابھی باقی ہے،تاہم مصری صدر کے بارے میں بڑے پیمانے پریہ توقع کی جا تی ہے وہ انتخابات کی مہم کو بھرپور انداز میں چلائیں گے ۔

سابق جنرل فوج کے کمانڈر ہونے کے ایک سال بعد ہی 2014کے الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے تھے ۔سیسی نے منتخب صدر محمد مرسی کی حکومت کے خاتمے کی قیادت کی تھی۔

مصر میں ہونے والے موجودہ انتخابات 2011 کے بعد تیسری مرتبہ منعقد ہوں گے ، 2011 کے انتخابات میں حسنی مبارک کاطویل حکمرانی کا اختتام ہوا تھا۔

تازہ ترین