| |
Home Page
ہفتہ 2؍ جمادی الاوّل 1439ھ 20 ؍ جنوری2018ء
January 14, 2018 | 11:06 am

طالبان کو ترکی میں سیاسی دفتر کھولنے کی تجویز

Proposal To Taliban For Open Political Office In Turkey

Proposal To Taliban For Open Political Office In Turkey

افغان مصالحتی عمل کے لیے طالبان اور افغان حکومت کے نمائندوں کی ترکی میں ملاقات ہوئی ہے، جس میں ترکی کی جانب سے طالبان کو اپنے ملک میں سیاسی دفتر کھولنے کی تجویز دی گئی۔

افغان خبر ایجنسی کے مطابق استنبول میں ہونے والے اجلاس میں طالبان قطر آفس، ملارسول گروپ اور حزب اسلامی کے ارکان اور افغان حکومت کے نمائندے شریک تھے۔

ترک حکومت کے تعاون سے ہونے والا یہ چار فریقی اجلاس پیر تک جاری رہے گا۔

اس سے قبل ترکی میں گزشتہ سال بھی طالبان اور افغان حکومتی ارکان کی ملاقاتیں ہوئی تھیں۔