• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامیڈی فلم’اَرلی مین‘ کالندن میں رنگا رنگ پریمیئر

ہالی وڈ کی کامیڈی سے بھرپور نئی تھری ڈی اینیمیٹیڈ فلم "اَرلی مین"کالندن میں رنگا رنگ پریمیئر منعقد کیا گیا جس میں فلم کے دلچسپ اینیمیٹیڈ کرداروں کے ڈائیلاگ ریکارڈ کروانے والے فنکاروں نے شرکت کی۔

ہالی وڈ ستارے جب ریڈ کارپٹ پر پہنچے تو مداحوں نے ان کا پر جوش استقبال کیا جبکہ ستارے بھی ان کے ساتھ سیلفیاں لیتے اور آٹوگراف لیتے دکھائی دئیے۔

ڈائریکٹرنک پارک کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی انسانی ارتقاء کے ابتدائی دور کی عکاسی کررہی ہے جب زمین پر عظیم الجثہ جانوروں کا راج تھا اور انسان کی بقا نہایت مشکل تھی، ایسے میں ڈگ نامی نوجوان اپنے قبیلے کے لوگوں کو نہ صرف ان خطرات سے محفوط رکھتے ہوئے متحد رکھتا ہے بلکہ ان کی خوراک کا انتظام بھی کرتا ہے ۔

مارک برٹن اور جان اوبیرل کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس کامیڈی فلم کیلئے مختلف اینیمیٹیڈ کرداروں کے ڈائیلاگ اداکارٹام ہڈلٹسن، ایڈی ریڈمین اورمیسی ولیئم سمیت دیگر کئی فنکاروں کی آوازوں میں ریکارڈ کئے گئے ہیں۔

فلم 26جنوری کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

 

تازہ ترین