• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خود کش حملے فساد فی الارض کے زمرے میں آتے ہیں، ممنون حسین

Suicide Attack Comes Under Corruption Mamoon Hussain

صدرمملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ خود کش حملے فساد فی الارض کے زمرے میں آتے ہیں، خوشی ہے متفقہ فتوے کو اداروں کی تائید بھی حاصل ہے ۔

ایوان صدرمیں ’پیغام پاکستان‘ کی رونمائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ممنون حسین نے کہا کہ اسلام کی روح سے شدت پسندی، خون ریزی اور خودکش حملے فساد فی الارض کے زمرے میں آتے ہیں جو ناجائز اور حرام ہیں۔

صدر ممنون حسین نے کہا کہ میری نظر میں علماء کا فتویٰ اسلامی تعلیمات کی روح کے عین مطابق ہے جس پر عملدرآمد سے انتہا پسندی کے فتنے پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

وزیرداخلہ احسن اقبال نے خطاب میںکہا کہ متفقہ بیانیہ مرتب کرنے پر تمام فریقین کے شکر گزار ہیں، آج ہم بڑی تبدیلی کے مرحلے سے گزر رہے ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ پیغام پاکستان ہمیں متحد کرنے کے لیے پلیٹ فارم مہیا کرے گا، جب بیانیہ منتشر ہوتا ہے تو تنازعات جنم لیتے ہیں، ترقی یافتہ اور فلاحی ریاست کے لیے ہمیں متحد ہو کر آگے بڑھنا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ مستقبل کی سمت درست کرنے کے لیے تعلیمی انقلاب کا خیرمقدم کرنا ہوگا، افسوس ہے کہ صنعتی انقلاب کی دستک کو اسلامی ممالک نے نہیں سمجھا اور مغربی ممالک نے اسے سمجھ کر ترقی کی۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ پیغام پاکستان ہمیں متحد کرنے کےلیے پلیٹ فارم مہیاکرے گا۔دہشت گردی کا مقابلہ کرتےہوئے جانیں دینے والے خراج تحسین کے مستحق ہیں۔

وزیرخارجہ خواجہ آصف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کوجڑسے اکھاڑپھینکنے کےلیےتمام ادارے اورعلما متحد ہوچکے ہیںقوم کا فرض ہے کہ دہشت گردی کےخلاف جنگ میں فوج کے ساتھ کھڑی ہو۔

جے یو آئی (ف ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سمیت اہم شخصیات اور علما کی بڑی تعداد بھی تقریب میں موجود تھی۔

 

تازہ ترین