• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالیہ بھٹ کی با حجاب تصاویر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی

Aliya Bhatt Hijab Pictures Got Viral In The Internet

نامور بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی حجاب میں ملبوس تصاویر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی۔

Aliya-Ranveer-222a

عالیہ بھٹ اپنے گلیمرز اور اسٹائلش انداز کی وجہ سے ہمیشہ ہی میڈیا کی توجہ کا مرکز رہی ہیں تاہم سوشل میڈیا پر آج کل ان کی چند ایسی تصاویر وائرل ہوئی ہیں جس میں وہ باحجاب نظر آرہی ہیں۔

Aliya-Ranveer-222

تاہم انہوں نے حجاب شوقیہ نہیں بلکہ فلم کی شوٹنگ کے لیے کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ ان دنوں فلم ’’گْلی بوائے‘‘کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔عالیہ کے ساتھ رنویر سنگھ بھی بالکل منفرد روپ میں نظرآرہے ہیں۔

عالیہ بھٹ نے ٹوئٹ کے ذریعے فلم کی شوٹنگ کے پہلے دن کا تجربہ اپنے چاہنے والوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ فلم ان کے لیے بہت ہی خاص ہے۔’’گلی بوائے ‘‘کی ہدایت کاری معروف اداکار فرحان اختر کی بہن زویا اختر نے دی ہے۔Aliya-Ranveer-333

جب کہ فلم کی کہانی ممبئی کے ریپ اسٹار ڈیوائن اور نائزی کی زندگی کے گرد گھومتی ہے۔واضح رہے کہ عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ کی ایک ساتھ یہ پہلی فلم ہے دونوں کے مداح اپنے پسندیدہ اسٹارز کو ایک ساتھ دیکھنے کے لیے بے چین ہیں۔

تازہ ترین