• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں پھر دہشت گردی، 2 واقعات میں 4 افراد جاں بحق

4 People Killed In 2 Different Terrorist Attacks In Quetta

کوئٹہ پر پھر دہشت گردی کے سائے منڈلانے لگے چند گھنٹوں میں فائرنگ کے دو واقعات میں انسداد پولیو مہم میں شریک دوخواتین ورکرز اور بلوچستان کانسٹبلری کے دو اہلکار جاں بحق ہو چکے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق کوئٹہکے علاقے شالکوٹ میں نامعلوم افراد کی انسدادپولیومہم کی ٹیم پرفائرنگکیفائرنگ کےنتیجےمیں انسدادپولیو ٹیم کی 2 خواتین اہلکارجاں بحقہوگئیں۔

اس سے قبل کوئٹہ کے علاقے ڈبل روڈ فلائی اوور پر سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور بلوچستان کانسٹبلری کے اہلکار یونیفارم تبدیل کر رہے تھے کہ اچانک موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 3 اہلکار ز خمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ز خمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ اس دوران 2 اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےجاں بحق ہوگئے، جبکہ ایک زخمی اہلکارسول اسپتال میں زیر علاج ہے۔

ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق اہلکار رپیڈ ریسپانس گروپ کے تھے جو معمول کی ڈیوٹی پر موجود تھے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے ہیں۔

تازہ ترین