• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچوں کے خلاف جرائم، گھر بیٹھے دیکھئے آپ کا بچہ اسکول میں کیا کررہا ہے؟

Delhi Parents To Watch Government Schools Via Cctv

دنیا بھر میں کم عمر بچوں کے ساتھ زیادتی اور اغوا کے بڑھتے واقعات کو مد نظر رکھتے ہوئے دہلی حکومت نے شہر کے تمام سرکاری اسکولوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد والدین گھر بیٹھے دیکھ سکیں گے کہ ان کا بچہ اسکول میں کیا کررہا ہے۔

Delhi schools 03_l

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کا کہنا ہے کہ دہلی کے تمام سرکاری اسکول میں پڑھنے والے بچوں کے والدین اب اس بات سےبے فکر ہوجائیں کہ ان کابچہ اسکول میں کیا کررہا ہےکیونکہ اب وہ براہ راست اپنے بچےکو اسکول میں موجود دیکھ سکیں گےجس کے لیے انہیں اپنے موبائل فون میں ایک ایپ ڈائون لوڈ کرنا ہوگی۔

Delhi schools 04_l

پچھلے دنوں وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ایک تجربہ کیا جس کے کامیاب ہونے کے بعد انہوں نےاس بات کا اعلان کیا کہ تین مہینےکے اندر تمام سرکاری اسکولوں میں کیمرے نصب کر دئیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کیمرے لگتے ہی تمام والدین کو ایک خفیہ ’آئی ڈی‘ فراہم کی جائے گی جس کی مدد سے وہ براہ راست کلاس روم میں جاری سرگرمیاں دیکھ سکتے ہیں۔

Delhi schools_l

اس ایپ میں شکایت درج کرنے کا فیچر بھی موجود ہے۔ اگر والدین کوئی بھی غلط بات ہوتےدیکھ لیں تو وہ باآسانی اپنی شکایت لکھ سکتے ہیں جس کو ایک مخصوص ادارہ نہ صرف دیکھے گا بلکہ اس پرفوری ایکشن بھی لیا جائے گا۔

Delhi schools 02_l

صرف وزیر تعلیم، سیکرٹری تعلیم اور ڈائریکٹر تعلیم کو اس بات کی اجازت ہوگی کہ وہ کسی بھی وقت اور کسی بھی کلاس روم کوبراہ راست دیکھ سکتے ہیں جبکہ والدین محض اپنے بچوں کی کلاس تک ہی محدد رہ سکیں گے۔

اروند کیجریوال نے بتایا کہ یہ اقدام اٹھانے کی ضرورت انہیں اس وقت پیش آئی جب ایک 5 سالہ بچی کو دہلی کے اسکول میں زیادتی کانشانہ بنایا گیا۔

تازہ ترین