• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بشارالااسد اور ایران کی مزاحمت کےلیے شام میں موجود رہیں گے،امریکا

Will Remain In Syria To Counter Bashar Alasad And Iran Us

امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کا کہنا ہے کہ امریکی فوج شام میں موجود رہے گی تاکہ شامی صدر بشار الاسد اور ان کے اتحادی ایران کی طاقت کی مزاحمت کی جاسکے ۔

Rex-Tillerson-222

اسٹینفورڈڈ یونیورسٹی میں بات کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ شام سے امریکہ کے نکلنے کی صورت میں ایران کو وہاں اپنی پوزیشن مضبوط کرنے کاموقع ملے گا۔شام میں امریکی فوج کا مشن داعش کاخاتمہ اور اسکی واپسی روکنا ہے ۔

Rex-Tillerson333

ریکس ٹلرسن کے بیان پر شامی وزارت خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں امریکی فوج کی موجودگی غیرقانونی ہے جو شام کی خودمختاری کے خلاف 'جارحیت ظاہر کرتی ہے۔

تازہ ترین