• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نقیب محسود کی موت کے خلاف مختلف شہروں میں مظاہرے

Protest In Various Cities Against Naqib Mehsuds Murder

کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے میں نوجوان نقیب اللہ محسود کی موت کے خلاف مختلف شہروں میں مظاہرے کئے گئے۔

کراچی پریس کلب پرنقیب اللہ کی موت کےخلاف احتجاج کیاگیا، مظاہرین ایس ایس پی راؤ انوار کے خلاف نعرے بازی کررہےتھے۔

پشاور میں بھی مختلف مقامات پر احتجاج کیاگیا، مظاہرین نے واقعے کی جوڈیشل انکوائری اورملوث افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

ٹانک ، بنوں ، ژوب اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی احتجاجی مظاہرے کئےگئے، مظاہرین نے نقیب اللہ کے قتل کی شفاف تحقیقات کرانے کامطالبہ کیا۔

نقیب اللہ محسود کی نمازجنازہ ضلع ٹانک میں اداکردی گئی، جس میں محسوداوربرکی قبائل کی بڑی تعداد شریک ہوئی، نقیب اللہ محسود کی تدفین کل جنوبی وزیرستان میں کی جائے گی۔

تازہ ترین