• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ون ڈے سیریز: نیوزی لینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سوئپ

نیوزی لینڈ نے پانچویں اور آخری ون ڈے میں پاکستان کو 16 رنز سے شکست دے کر سیریز میں پانچ۔صفر سے کلین سوئپ کردیا۔

نیوزی لینڈ کے 272 رنزکے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 49 اوور میں 256 رنز بنا سکی۔ حارث سہیل اور شاداب خان نے نصف سنچریاں اسکور کیں، دونوں نے چھٹی وکٹ کی پارٹنرشپ میں 105 رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 57 رنز پر آؤٹ ہوگئی، فخر زمان 12، عمر امین 2، بابر اعظم 10، محمد حفیظ 6 اور کپتان سرفراز احمد 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

حارث سہیل اور شاداب خان نے کیوی بولرز کا اعتماد کے ساتھ سامنا کیا اور چھٹی وکٹ کی شراکت میں 105 رنز بنائے، حارث سہیل 63 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

حارث سہیل کے آوٹ ہونے کے بعد شاداب خان بھی وکٹ پر مزید نہ ٹھہر سکے اور وہ 54 رنز بنا کر سینٹنر کا شکار بنے۔

ان کے بعد آنے والے فہیم اشرف نے جارحانہ انداز اپنایا تاہم وہ لمبی اننگز نہ کھیل سکے اور 23 رنز بنا کر سینٹنر کی بال پر ساؤتھی کو کیچ دے بیٹھے۔

محمد نواز نے دسویں نمبر پر کھیلے ہوئے 23 رنز بنائے وہ فرگوسن کا شکار بنے۔

یوں پوری ٹیم 49 ویں اوور میں 256رنز بناسکی اور نیوزی لینڈ نے 16 رنز سے میچ اپنے نام کرلیا۔

اس سے قبل کیوی ٹیم کی جانب سے اوپنر مارٹن گپٹل نے 126گیندوں پر 10چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 100رنز بنائے، جبکہ روس ٹیلر نے 59 رنز بنائے۔

کیوی اننگز کے دوران مارٹن گپٹل اور روس ٹیلر کے درمیان تیسری وکٹ پر 102رنز کی شراکت بھی قائم ہوئی، جس سے کیوی ٹیم کو ایک بڑا ہدف دینے میں مدد ملی اور مقررہ 50 اوورز میں کیویز نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 271رنز بنالئے۔

پاکستان کی جانب سے رومان رئیس نے 3، فہیم اشرف نے 2 اور عامر یامین نے ایک وکٹ حاصل کی۔

تازہ ترین