• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نائیجر میں بوکوحرام کا حملہ، پانچ فوجیوں سمیت چھ افراد ہلاک

Boko Haram Attack In Niger Six People Killed Including 5 Soldiers

افریقی ملک نائیجر میں بوکوحرام کےشدت پسندوں نے سرحدی قصبے پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں پانچ فوجیوں سمیت چھ افراد ہلاک ہوگئے۔

Boko-Haram-222

نائیجر حکام کے مطابق جنوبی حصے میں نائیجیریا کی سرحد سے متصل تومور ٹاؤن پر شدت پسند گروپ بوکوحرام کے درجنوں جنگجوؤں نے دھاوا بول کر فوجی کیمپ کو نشانہ بنایا۔

کہا جارہا ہے کہ جنگجو کم از کم دس بکتر بند اور فوجی گاڑیوں پر سوار تھے ،یہ گاڑیاں گزشتہ حملوں کے دوران چوری کی گئی تھیں، حملے میں ہلاک ہونے والوں میں پانچ فوجی اور ایک شہری شامل ہیں۔

Boko-Haram333

حملے میں جبکہ 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ مقامی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں نائیجر فوج کے 7 اہلکار اور 25 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

تازہ ترین