• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریاست کو گھمبیر مسائل میں دھکیلا جارہا ہے، محمود بشیر

State Is Being Pushed Into Aggressive Issues Mahmood Bashir

وفاقی وزیر قانون محمود بشیر ورک نے کہا ہے کہ ریاست کو گھمبیرمسائل میں دھکیلا جارہا ہے ،پار​لیمنٹ کو بہت آسان ٹارگٹ سمجھ لیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر قانون محمود بشیر ورک نے پریس کلب گوجرانوالہ میں سینئیر صحافیوں سے ملاقات کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کو لعنت بھیجنے والے 5سالوں سے اسی پارلیمنٹ میں آنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اسی پارلیمنٹ سے تنخواہ وصول کرتے رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ راستے روک کر احتجاج کرنے والے لوگ شہریوں کے بنیادی حقوق سلب کر رہے ہیں حکومت کمزور نہیں ایسے احتجاج طاقت سے بھی روک سکتے ہیں۔

محمود بشیر نے کہا کہ میڈیا پھر ہمیں ظالم بنا کر پیش کرتا ہے اس لئے بھی محتاط ہیں کہ کچھ ادارے آئین کے مطابق کام نہیں کر رہے ختم نبوت کے حوالے مذہبی رہنماوں کے تمام مطالبات پورے ہو چکے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ خواجہ حمید الدین سیالوی خواہ مخواہ کی ضد چھوڑ کر پاکستان کی بات کریں، امریکا ، بھارت اور اسرائیل پر مشتمل ایک نیا بلاک بن رہا ہے ۔

تازہ ترین