• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Montreal International Auto Show 2018

کینیڈا کے شہر مونٹریال کے کنونشن سینٹرمیں سالانہ آٹو شوسج گیا ہے جس میں مرسڈیز بینز، بی ایم ڈبلیو، نیسان، لینڈ رور، شیورلیٹ، جیگوار، فورڈ اور ہونڈا سوکس کی چمچماتی نت نئی گاڑیاں نمائش کیلئے پیش کی گئی ہیں ۔

گزشتہ کئی سالوں سے ہر سال سجنے والے اس میلے میں رواں سال شو کے آغاز سے قبل میڈیا نمائندوں کو بریفنگ دی گئی جس میں اس سال بھی دنیا بھر سے بے شمارگاڑی ساز کمپنیاں سینکڑوں شاندار اور پرتعیش ماڈلز کے ساتھ شرکت کی جو اپنی سابقہ گاڑیوں کو نئی جدت کے ساتھ متعارف کرانے کے علاوہ نئی گاڑیوں کے ماڈلز بھی نمائش کیلئے پیش کرتی دکھائی دے رہی ہیں جبکہ آٹو شو میں ہزاروں گاڑیاں نمائش کیلئے رکھی گئی ہیں۔

بیش قیمت شاندار گاڑیوں سے سجا یہ آٹو شو 19 جنوری سے شروع ہوا اور 28 جنوری تک جاری رہے گا۔ اس آٹو شو میںآٹو موبائل لورز جوق در جوق آرہے ہیں، صرف یہی نہیں اس میں اسٹریٹ کارز سے لیکر لگژری گاڑیوں، وِنٹج کارز، ڈرائیورلیس، اسپورٹس کار، ایڈوانس ٹرکس اور بائیکس کے کئی ماڈلز موجود ہیں۔

کئی مربع فٹ رقبے پر پھیلے نمائشی ہالز میں منعقد ہونے والے اس آٹو شو میں لوگوں کی سہولت کیلئے ورچوئل وزٹ کا بھی انتظام کیا گیا ہے ۔

 

تازہ ترین