• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کانسٹیبلری اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ،معلومات پر 50 لاکھ کا انعام

Reward Of 50 Million Rupees For Information Of Targeting Of Constable Personnel

کوئٹہ میں چار روز قبل بلوچستان کانسٹیبلری کےتین اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ واقعہ میں ملوث دہشت گردوں کےبارے میں معلومات دینےوالوں کےلئے50لاکھ روپےانعام کااعلان کردیا۔

ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ کے مطابق چار روز قبل ٹارگٹ کلنگ میں بلوچستان کانسٹبلری کے تین اہلکار شہید ہوئے تھے، اطلاع فراہم کرنےوالےکانام بھی خفیہ رکھاجائےگا۔

ذرائع کے مطابق 18جنوری کو زرغون روڈ پردہشت گردوں کی فائرنگ کےنتیجہ میں دواہلکار شہید اورایک زخمی ہوگیاتھا، واقعے میں زخمی اہلکاربھی بعد میں زخموں کی تاب نہ لاکرشہیدہوگیاتھا۔

تازہ ترین