• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈونیشیا:خسرے کی وبا پھوٹنے سے 100 بچے ہلاک

انڈونیشیائی حکام کے مطابق پاپوا کے علاقے میں خسرے کی وبا پھوٹنے سے سو 100 کے قریب بچے ہلاک ہو گئے ہیں۔

انڈونیشیا کے دور دراز کے مشرقی صوبے پاپوا کے بڑے شہر اسمات اور قرب جوار میں خسرے کی وبا پھوٹنے اور ناقص خوراک کی وجہ سے 96 افراد ہلاک ہو گئے۔

پاپوا میں فوج کے ترجمان محمد عیدی نے تصدیق کی ہے کہ خسرے کی بیماری سے جاں بحق ہونے والے 69 بچوں کی نعشیں جمع کی جا چکی ہیں۔

ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ پہاڑی قصبے اوکسیبِل میں بھی 27 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ان ہلاکتوں کی تصدیق کے لیے فوج اور مقامی انتظامیہ کی خصوصی ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔

اوکسیبل قصبے کی آبادی چار ہزار نفوس کے لگ بھگ ہے۔ ترجمان کے مطابق اوکسیبِل میں ان ہلاکتوں کی اطلاع مقامی حکام اور عینی شاہدین نے دی ہے۔

 

تازہ ترین