لاہور میں قتل کیے گئے گورنمنٹ کالج یونی ورسٹی کے پروفیسر تنظیم اکبر چیمہ کی تدفین گوجرہ میں ان کے گاؤں میں کردی گئی، بیٹے نے حکومت سے باپ کے قاتلوں کو جلد گرفتار کرنے کی اپیل کردی۔
پروفیسر تنظیم اکبر کو لاہور میں کلمہ چوک پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا تھا، ان کی میت گوجرہ میں آبائی گاؤں کٹھور لائی گئی تو رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔
مقتول کے چھوٹے بھائی کا کہنا تھا کہ پروفیسر تنظیم اکبر کو ٹارگٹ کر کے قتل کیا گیا، ان کے تین چھوٹے بچے ہیں جن کی کفالت کے لیے حکومت مقتول کی بیوہ کو فوری ملازمت فراہم کرے۔
باپ کی تصویر اٹھائے پروفیسر تنظیم کے بیٹے فہد نے روتے ہوئے سوال کیا کہ اس کے والد کو کیو ں مارا گیا؟ ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی۔