• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل پاکستان کرکٹ کیلئے مفید ثابت ہوئی،سرفراز احمد

Psl Useful For Pakistan Cricket Sarfraz Ahmed

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل پاکستان کرکٹ کیلئے بہت مفید ثابت ہوئی ہے،اسی کی بدولت پاکستان میں کرکٹ واپس آرہی ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفت گو میں سرفراز احمد نے کہا کہ بطور کپتان کوئٹہ گلیڈیئٹر ان کی خواہش ہے کہ اس بار فائنل ضرور جیتے کیوں کہ فائنل ان کے شہر میں ہورہا ہے ۔

سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ اس بار بھی پی ایس ایل میں اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی ، قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ مختصر مدت کی کرکٹ زیادہ ہونے کی وجہ سے کرکٹرز کو اپنی فٹنس برقرار رکھنے کا موقع نہیں مل رہا ۔

تازہ ترین