• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوئٹے مالا کے چڑیا گھر میں ہوئی ہاتھی کی 57ویں سالگرہ

گوئٹے مالا میں ہاتھی کی57ویں سالگرہ کا شاندار اہتمام کیا گیا، ہاتھی نے105کلو وزنی سبزیوں اور پھلوں سے بنے مزیدار کیک پر خوب ہاتھ صاف کیا۔

بچے ہوں یا بڑے اپنی سالگرہ منانے کا شوق عموما سبھی ہو تا ہے لیکن اس شوق میں صرف انسان ہی نہیں بلکہ جانور بھی کسی سے پیچھے نہیں۔

گوئٹے مالا کے چڑیا گھر میں ہاتھی کی 57ویں سالگرہ کا اہتمام خوب جوش و خروش سے کیا گیا جس میں ہاتھی نے خوب گرمجوشی سے کیک اور دوسرے لوازمات کے ساتھ دل کھول کر انصاف کیا۔

اس موقع پر ہاتھی کے لیے105کلو وزنی پھلوں اور سبزیوں سے بنا مزیدار کیک پیش کیا گیا جسے وہ خوشی سے کھاتا ہوا دکھائی دیا۔

ٹرومپٹا نامی یہ ہاتھی ناصرف اپنی سالگرہ کے موقع پر خوش نظر آیا بلکہ اس کی سالگرہ منانے کئی لوگ بھی اس چڑیا گھر کی جانب بڑی تعداد میں رخ کرتے نظر آئے۔

تازہ ترین