• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اضافی بجٹ، بالغ سنگاپوری شہریوں کے لیے بونس کا اعلان

Extra Budget Government Announced Bonus For All Adult Singaporean Citizens

اضافی بجٹ آنے سے سنگاپوریوں کے مزے آگئے، اکیس سال سے زیادہ عمر کے شہریوں کے لیے بونس کا اعلان کر دیا گیا، سنگاپوری وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ حکومت بونس دینے کے لیے پانچ سو تینتیس ملین ڈالر خرچ کرے گی۔

سنگاپور کے اکیس سال سے زیادہ عمر کے شہریوں کو نئے حکومتی بجٹ کے تحت سو سے تین سو سنگاپورین ڈالر تک بونس دیا جائے گا تاہم بونس کا تعین ان کی تنخواہ کے مطابق کیا جائے گا۔

ماہر معاشی امور کے مطابق ملک کے معاشی نظام اور سروسز ٹیکس میں تقریباً ایک دہائی بعد بہتری نظرآرہی ہے، اسی وجہ سے حکومت نے 2018 کے بجٹ میں شہریوں کے لیے اضافی بجٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تازہ ترین