• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور زلمی کی دعوت پر کینسر میں مبتلا بچے دبئی پہنچ گئے

Children Suffering From Cancer Arrived Dubai On Peshawar Zalmai Invitation

پاکستان سپر لیگ کی دفاعی چیمپئن پشاور زلمی کی دعوت پر پی ایس ایل میچز دیکھنے کے لیے کینسر کے مریض بچے دبئی پہنچ گئے۔

پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے ان مریض بچوں کو پی ایس ایل میچز دیکھنے لیے دبئی مدعو کیا ہے۔

چیئرمین جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ پشاور زلمی فاؤنڈیشن کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے اس سال بھی کینسر میں مبتلا ان بچوں کو کرکٹ دیکھنے کے لیے بلایا گیا ہے۔

بچوں کی دبئی آمد ان کے لیے اعزاز اور حوصلے کی بات ہے۔ دبئی پہنچنے پر ان بچوں کی خوشی بھی قابل دید تھی ۔

کینسر کے مریض یہ بچے پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوں گے۔ اس کے علاوہ پشاور زلمی کی ٹیم سے بھی ان کی ملاقات ہوگی اور بچوں کو دبئی کی سیر بھی کرائی جائے گی۔

 

تازہ ترین