• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کے ضمنی ریفرنسز پر اعتراضات، عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا

Nawaz Sharifs Sub References Court Safe The Verdict

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انوسٹمنٹ کے ضمنی ریفرنسز پرنوازشریف کے اعتراضات کے بعد احتساب عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

نوازشریف نے ایون فیلڈ ریفرنس میں گواہوں کے بیانات قلم بند کرنے کے موقع پر حاضری سے استثنا کی درخواست کی ۔نیب ریفرنس کی سماعت دن ڈیڑھ بجے ہوگی۔ 2 غیر ملکی گواہوں کے بیانات لندن سے وڈیو لنک کے ذریعے ریکارڈ کیے جائیں گے۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نیب کی جانب سے دائر 2 ضمنی ریفرنسز العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ پر سماعت کی۔

نواز شریف کی معاون وکیل نے دونوں ضمنی ریفرنسز پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے کہا کہ نیب کی جانب سے دائر دونوں ضمنی ریفرنسز کی ضرورت نہیں تھی۔

عائشہ حامد کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے ضمنی ریفرنسز کی منظوری یا اسے مسترد کرنے کے حوالے سے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

نوازشریف کی ایون فیلڈ ریفرنس میں گواہوں کے بیانات قلم بند کرنے کے موقع پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکرلی اورنوازشریف، مریم کو آج دوپہر کی سماعت سے استثنیٰ مل گیا۔

نواز شریف کی معاون وکیل کا دوران سماعت کہنا تھا کہ ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس میں استغاثہ کے غیرملکی گواہوں کے بیانات قلمبند کرنے کے موقع پر حاضری سے استثنیٰ دیا جائے، گواہوں کے بیان پر ہم نے جرح کرنی ہے، ملزمان کے آنے کی ضرورت نہیں۔

فاضل جج نے ہدایت کی کہ آپ درخواست لکھ کر دے دیں اور نہ آنے کی وجہ بھی بتائیں ۔فاضل جج آج ڈیڑھ بجے ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس کی دوبارہ سماعت کریں گے۔

تازہ ترین