• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Pakistan Muslim League Out From Senate Election

الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن کے لیے مسلم لیگ ن کی درخواست مسترد کردی جس کے بعد مسلم لیگ ن سینیٹ الیکشن سے آؤٹ ہوگئی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار آزاد حیثیت سے سینیٹ الیکشن لڑسکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن کا یہ بھی کہنا ہے کہ سرگودھا کے ضمنی انتخاب میں بھی ن لیگ کا امیدوار آزاد حیثیت میں ہی الیکشن لڑسکے گا۔

واضح رہے کہ راجا ظفرالحق نے ن لیگ کے امیدواروں کو اپنے نام سے ٹکٹ جاری کرنے کی درخواست کی تھی۔

اس حوالے سے راجہ ظفر کا کہنا تھا کہ پارٹی کا صدر یا چیئرمین کسی کو بھی پارٹی ٹکٹ جاری کر سکتا ہے، پارٹی صدرات کے لیے نام پر مشاورت ہو رہی ہے ۔

مسلم لیگ ن کے چیئرمین راجا ظفر الحق،وزیر مملکت برائے کیڈ طارق فضل چوہدری اور انوشے رحمان نے الیکشن کمیشن میں سینیٹ انتخابات کے لیے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کے پارٹی ٹکٹس جمع کروائے تھے۔

راجہ ظفر الحق نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات ضروری سمجھی اور الیکشن کمیشن میں میرے نام سے امیدواروں کے پارٹی ٹکٹس جمع کرا دئیے ہیں،چیئرمین پارٹی کوٹکٹس جاری کرنے کا اختیار حاصل ہے ۔

تازہ ترین