• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سپر لیگ تھری کی شاندار اوررنگا رنگ افتتاحی تقریب دبئی میں منعقد ہوئی، دبئی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں سُر سنگیت کے ساتھ ، ثقافت کے رنگ بھی نمایاں رہے۔

تقریب میں آتش بازی کی روشنیاں بھی تھیں جس کے بعد پہلا مقابلہ دفاعی چیمپئن پشاور زلمی اورملتان سلطانز مد مقابل ہوئیں، ایونٹ کی افتتاحی تقریب کے تمام ایکشن جیوسوپر براہ راست نشر ہوئے۔

پاکستان سپر لیگ تھری کے لیے شائقین کا انتظار ختم ہوا افتتاحی تقریب میں جہاں لیجنڈ گلوکارہ عابدہ پروین اور امریکی سنگر جیسن ڈیلوروہوں گے وہیں علی ظفر اور شہزاد رائے بھی رنگ جمائیں گے،ٹورنامنٹ کے لیے تمام ٹیمیں پہلے ہی دبئی کرکٹ اسٹیڈیم پہنچ چکی ہیں۔

دوسری جانب پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی کے فینز نے کراچی میں اپنی ٹیم کے نام سے آئس کریم پارلر سجا لیا ہےجہاں آپ کو براوو قلفا،زلمی پائن ایپل یا وہاب باؤنسر نام کی آئس کریم ملے گی ۔

افتتاحی تقریب کے دوران حریم فاروق اور بلال اس رنگا رنگ تقریب کے ہوسٹ ہیں،حریم فاروق کا کہنا ہے کہ دُنیا میں پاکستان کا مثبت پیغام جائے گاجبکہ بلال اشرف نے کہا کہ کراچی میں فائنل اس شہر کے شائقین کے لیے خوشی کی خبر ہے۔

لاہور قلندرز کے کپتان برینڈن مک کلم کا کہنا ہے کہ قلندرز کی ٹیم بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جس کا بہت سی ٹیمیں مقابلہ بھی نہیں کرسکتیں۔

تازہ ترین