• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی شوہر کا بیوی کیلئے تحفہ، ریت سے پینٹگ بنا ڈالی

ایک چینی شوہر نے بیوی کو دلچسپ تحفہ دیتے ہوئے اس کیلئے ریت کی مدد سے دلچسپ پینٹنگز بنادی جسے دیکھنے والے حیران رہ گئے۔

یوں تو اکثر اوقات شوہر اپنی بیوی کو خوبصورت تحائف دے کر اپنی محبت کا اظہار کر تے ہیں تاہم چین میں ایک شخص نے اپنی بیوی کو ریت کے ذریعے دلچسپ پینٹگز تحفے میں دے کر سب کو حیران کردیا۔

جیانگ jiang نامی اس شخص نے ریت کا استعمال کرتے ہوئے ایسے دلکش اور خوبصورت شاہکار تخلیق کیے کہ شائقین دنگ رہ گئے۔

اس نوجوان نے اپنی ماہرانہ صلاحیتوں کا استعمال کر تے ہوئے کینوس پرمٹی کو بکھیر کر اپنی بیوی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مختلف پیٹنگز بنائیں اور خوب داد وصول کی۔

واضح رہے کہ اس شخص کی اہلیہ ایک لوکل اسپتال میں نرس کے فرائض سر انجام دے رہی ہیں۔

تازہ ترین