• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل تھری :کراچی کنگز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان سپرلیگ تھری کے دوسرے دن کے پہلے میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹر ز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔

دبئی انٹر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے پی ایس ایل کے اہم معرکے کے لئے کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر ز کے کپتان سرفراز احمد میدان میں اترے۔

عماد وسیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا،کراچی کنگز کی ٹیم جوئے ڈینلے، خرم منظور،بابر اعظم،محمد رضوان،شاہد آفریدی ، عماد وسیم ،محمد عامر،کولن انگرم،روی بھوپارا،ٹائمل ملز، محمد عرفان پر مشتمل ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹر ز کی طرف سے کپتان سرفراز احمد،اسد شفق،عمر امین ،شین واٹسن،راحت علی ، انور علی ،کیون پیٹرسن ، جوفرا آرچر،ریلے روسو،محمد نواز ، حسن خان اور 17سالہ بولر حسن خان محمد کھیل رہے ہیں۔

پی ایس ایل اب تک کھیلے جانے والے دونوں سیزن میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹائٹل جیتے میں ناکام رہیں تاہم سرفرازاحمد کی قیادت میں کوئٹہ کی ٹیم دونوں ہی بار فائنل میں کھیلنے میں کامیاب رہی ۔

پی ایس ایل 3 میں عماد وسیم پہلی مرتبہ کراچی کنگز کی قیادت کررہے ہیں جبکہ سابق مایہ ناز آل رائونڈ شاہد خان آفریدی بھی اس ٹیم کا حصہ ہیں،وہ اس سے قبل پشاور زلمی کی نمائندگی اور قیادت کرچکے ہیں۔

آج پی ایس ایل کا دوسرا میچ رات 9 بجے لاہور قلندر اور گزشتہ روز کے میچ کی فاتح ملتان سلطانز کے درمیان ہوگا ۔

تازہ ترین