• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس ، وکیل کی نیب گواہ سےجراح مکمل

Advocate Complete In Cross Questioning In The Avenfield Case

شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت احتساب عدالت میں ہوئی، سماعت کے دوران وکیل خواجہ حارث نے نیب گواہ رابرٹ ریڈلے پر ویڈیو لنک کے ذریعے جراح مکمل کر لی ہے جبکہ واجد ضیاء کی جانب سے جے آئی ٹی کا اصل ریکارڈ عدالت میں پیش کیا گیا۔

گزشتہ روز رابرٹ ریڈلے نے بیان میں تبدیلی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہاتھا کہ آئی ٹی ایکسپرٹ نہ ہونے کے باوجود 2005ء میں کیلیبری فونٹ استعمال کیاتھا۔

جرح کے دوران رابرٹ ریڈلے نے کہا کہ اس وقت مائیکروسافٹ کے 360 فونٹ ہیں جبکہ 2005ء میں صرف 6 تھے جن میں کیلیبری بھی شامل تھا۔

کیلبری فونٹ تیار کرنے والے کو اسی سال ایوارڈ بھی دیا گیا تھااور اپنی رپورٹ میں نہیں بتایا کہ کیلبری فونٹ کی کئی اقسام موجود ہیں۔

رابرٹ ریڈلے نے کہا کہ انہیں 6 جولائی کو دستاویزات موصول ہوئیں اور وقت کی کمی کے باعث تفصیلی رپورٹ نہیں دے سکا۔

خواجہ حارث نے کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ وقت کی کمی کی وجہ سے آپ کی رپورٹ درست نہیں؟ جس پر گواہ نے کہا کہ یہ بات غلط ہے، اپنی رپورٹ کی درستگی پر مکمل یقین ہے، میں نے نیب حکام کے ایماء پر رپورٹ تیار نہیں کی۔

خواجہ حارث کے سوال پر گواہ نے کہا کہ میں فرانزک ماہر ہوں، کمپیوٹر یا آئی ٹی ایکسپرٹ نہیں۔

نواز شریف کے وکیل نے رابرٹ ریڈلے کو کہا کہ آپ کا بیان ریکارڈ ہو چکا ہے، جرح کے دوران بیان میں تبدیلی نہیںہو سکتی اور اس معاملے کو بعد میں دیکھا جائے گا۔

سماعت کے دوران 10 منٹ کا وقفہ ہوا تو نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو عدالت سے جانے کی اجازت مل گئی۔

 

تازہ ترین