• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نادرا کا کارنامہ، شناختی کارڈ کے لیے اپنے ہی چیئرمین کی درخواست مسترد

Nadras Performance Rejects Its Chairmans Application For Identification Cards

چیئرمین نادرا عثمان مبین عام آدمی کا روپ دھارکر مختلف سینٹرز پہنچے تو عملے کے ناروا سلوک کا انکشاف ہوا، چیئرمین نے خاتون ملازمہ کو برطرف جبکہ2 افسران کو معطل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق کچھ ماہ پہلے ہی کھولے جانے والے سائٹ نادرا میگا سینٹرز پر چیئرمین نادرا عثمان مبین بھیس بدل کر قطار میں کھڑے ہو کر کاؤنٹرز تک پہنچے جہاں دو کاونٹرز پر عملہ ہی نہیں تھا۔

چیئرمین نے شناختی کارڈ کے لیے درخواست دی تو وہ مسترد کر دی گئی جبکہ عثمان مبین نے عملہ کی عدم حاضری اور شہریوں سے ناروا سلوک پر 2 افسران کوبھی معطل کیا۔

چیئرمین نادرا لیاقات آباد نادرا سینٹر پہنچے تو دیکھا خاتون افسر شاہین اختر نے لاڑکانہ سے آئے شہری کا شناختی کارڈ بنانے سے انکار کر دیا۔

چیئرمین نادرا نے خاتون افسر کو اس رویے پر نوکری سے برطرف کر دیااور کہا کہ ملک کا کوئی بھی شہری ملک کے کسی بھی نادرا سینٹر سے شناختی کارڈ بنوا سکتا ہے۔

تازہ ترین