• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ میں سراج الحق کو دیکھنے کے خواہاں ہیں، شاہ محمود

Shahid Mahmood Wants To Look Siraj Ul Haq In The Senate

تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بے جا جوڑ توڑ اور خریدو فروخت کے قائل نہیں جبکہ سینیٹ میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو دیکھنے کے خواہاں ہیں۔

ادھر سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ سیاست کو بدنامی سے بچانے کے لیے چاہتے ہیں کہ جماعتوں میں ڈائیلاگ ہو۔

پی ٹی آئی کے رہنماء شاہ محمود قریشی نے منصورہ لاہور میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات کی، بعد میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ دونوں جماعتوں نے فیصلہ کیا ہے کہ اپنے ممبران کی تعداد کے مطابق امیدوار کھڑے کریں گے۔

امیرجماعت اسلامی سراج الحق کاکہناتھا کہ نئی نئی باتیں سامنے آنے سے اراکین اسمبلی کا مرتبہ مشکوک ہورہا ہے، چاہتے ہیں کہ سینیٹ کے لیے الیکشن کمیشن کوئی شفاف طریقہ بنادےاور پیسے کے بل پر اگر کوئی سینیٹر بنے گا تو اس کی پہلی کوشش اس پیسے کو پورا کرنے کی ہوگی۔

رہنمائوں کاکہنا تھا کہ ایک افسر کے پکڑے جانے پر حکومت کو پنجاب کابینہ کا اجلاس بلانا زیب نہیں دیتاجبکہ پنجاب حکومت کو اپنے آپ کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔

 

تازہ ترین