• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خوف و دہشت سے بھرپورفلموں کے مداحوں کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ ہالی ووڈہارر تھرلرفلم ’دی ٹیریبل ٹو‘کا نیاسنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

بیلی لیوس کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے جوڑے کے گرد گھوم رہی ہے، جو ایک حادثے میں اپنی دونوں بیٹیاں کھونے کے بعد گھر میں پراسرار مخلوق کی موجودگی محسوس کرتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں ڈونی بواز، کاری موسکو، ریڈ ڈول، ڈیون میک گی، کیرن لیب اور ٹریسی میک ملن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

ریڈ ڈول اور جوناتھن لینڈو کی مشترکہ پروڈیوس کردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم 6مارچ کو سینما گھروں میں نمائشکے لیے پیش کی جائے گی۔

تازہ ترین