• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور:لوڈشیڈنگ کے خلاف علاقہ مکینوں کا موٹروے پر احتجاج

Latest News
پشاور......پشاور کے نواحی دیہات میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف علاقہ مکین نے موٹرو کو بند کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا،مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کے علاقوں میں 22 گھنٹے بجلی نہیں ہوتی۔

پشاور کے نواحی علاقہ بڈھنی ،ڈھیرئی ،اسلام آباد، کورونہ اور دیگر ملحقہ دیہات کے لوگوں نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف موٹروے پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے موٹروے کے دونوں اطراف کو 2گھنٹوں تک ٹریفک کے لئے بند کئےرکھا، روڈ بند ہونے کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ،اس موقع پر لوگوں کا کہنا تھا کہ ان علاقوں میں 22 گھنٹے بجلی نہیں ہوتی جبکہ اوور بلنگ بھی عوام کا مستقل مسلئہ بن چکی ہے۔

پولیس حکام کی بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی یقین دہانی پر مظاہرین نے روڈ کھول دیا تاہم مظاہرین کہنا تھا کہ اگرلوڈشیڈنگ ختم نہیں کردی گئی تو اگلے جمعہ کو دوبارہ احتجاج کریں گے۔
تازہ ترین