• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

داتا گنج بخش کا عرس، وزیراعلیٰ پنجاب کی شرکت

داتا گنج بخش کا عرس، وزیراعلیٰ پنجاب کی شرکت


لاہور میں حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار پر عرس، مزار کو 200 من عرق گلاب سے غسل دیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار و دیگر شخصیات نے حضرت داتا گنج بخش کے مزار کو عرق گلاب سے غسل دیا۔

وزیراعلیٰ کے ہمراہ صوبائی وزراء میں پیر سید سعید الحسن شاہ، میاں اسلم اقبال، سردار آصف نکئی، اجمل چیمہ، مشیر عون چوہدری، ایم پی اے نذیر چوہان، سیکریٹری اوقاف، کمشنر لاہور ڈویژن، سی سی پی اوو دیگر بھی موجود تھے۔

عثمان بزدار نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی، اس موقع پر ملک کی ترقی، خوشحالی، استحکام اور قیام امن کےلیے دعا کی گئی۔

انہوں نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو بھارتی تسلط سے آزادی کے لیے بھی خصوصی طور پر دعا کی۔

اپنے بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒسمیت تمام بزرگان دین نے برصغیر میں امن و آشتی کا درس دیا۔

تازہ ترین