• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور کے چڑیا گھر سے لاپتہ ہونے والا بھالو اب تک نہیں مل سکا، بھالو کی تلاش جاری ہے جبکہ پولیس اور چڑیا گھر انتظامیہ دونوں نے امکان ظاہر کیا ہے کہ بھالو چڑیا گھر میں ہی ہے ۔

پشاور کے چڑیا گھر سے بھالو لاپتہ


چڑیا گھر کے ایڈمن افسر اشتیاق کے مطابق بھوری رنگت والا بھالو 3 روز قبل ہی ضلع دیر سے لایا گیا تھا جبکہ اس کا سائز بلی جتنا ہے اور اس کی عمر 4 سے 5 ماہ کی ہے ۔

ذرائع محکمہ جنگلات کے مطابق گمشدہ بھالو کی قیمت لاکھوں روپے میں ہے ، جبکہ ذرائع محکمہ جنگلات کا کہنا ہے کہ ریچھ کا بچہ آبادی کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قریبی علاقوں میں بھالو کی تلاش کے لیے اعلانات کرائے جا رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق بھالو کا بچہ پشاور چڑیا گھر میں ہی غائب ہوا ہے جس کی تلاش جاری ہے۔ ایس پی کینٹ اشفاق احمد کا کہنا ہے کہ امید ہے بھالوکا بچہ آج مل جائے گا۔

تازہ ترین