• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دورۂ آسٹریلیا، ٹی20 کپتان اور ٹیم کا اعلان اگلے ہفتے ہوگا

چیئرمین پی سی بی احسان مانی آئندہ ہفتے ٹی ٹوئنٹی کپتان کے حوالے سے مشاورت کریں گے، جبکہ پی سی بی کو ٹیسٹ ٹیم کے لیے بھی کپتان کا تقرر کرنا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئر مین پی سی بی کی جانب سے اگلے ہفتے آسٹریلیا کے دورے کے لیے اسکواڈ اور کپتان کا اعلان 13 اکتوبر سے فیصل آباد میں شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی کپ کے دوران کیا جا سکتا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ سر فراز احمد کو ٹی ٹوئنٹی کا کپتان برقرار رکھے جانے کا امکان ہے جبکہ ان کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے ٹیسٹ کا نیا کپتان لایا جا سکتا ہے اور اس کے لیے اظہر علی کو مضبوط امیدوار قرار دیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم رواں ماہ آسٹریلیا روانہ ہوگی جہاں پہلے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

تازہ ترین