• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالی ووڈ فلم ’ملیفیسنٹ2‘ آج ریلیز کی جا رہی ہے

ہالی ووڈ فلم ’ملیفیسنٹ2‘ آج ریلیز کی جا رہی ہے


ہالی ووڈ کی ایکشن، ایڈونچر اور تھرل سے بھرپور فلم ’ ملیفیسنٹ2‘ (MALEFICENT 2) آج ریلیز کی جا رہی ہے۔

جواشم روننگ کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم  2014 کی فلم ’ملیفیسنٹ‘ کا سیکوئل ہے جبکہ فلم کی کہانی افسانوی کہانیوں پر مبنی کئی کتابوں سے ماخوذ ہے۔ فلم میں انجلینا جولی اور ایلی فیننگ ایک بار پھر اپنے گزشتہ کرداروں میں دکھائی دیں گی۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں ایڈ سیکرین، ہیریسن ڈکسن، جونو ٹیمپل اور فرنینڈا ڈینیز اسمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

جوئے روتھ اور انجلینا جولی کی مشترکہ پروڈیوس کردہ ایکشن وایڈونچر سے بھرپور یہ فلم آج یعنی 18 اکتوبر سے سینما گھروں کی زینت بن رہی ہے۔

تازہ ترین