• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلند و بالا عمارت کی صفائی مزدور کی جان پر بن آئی

بلند و بالا عمارت کی صفائی مزدورکی جان پر بن آئی


کینیڈا کی بلند و بالا عمارت کی صفائی مزدور کی جان پر بن آئی، تیز ہواؤں کے سبب Scaffolding ڈولنے لگی، مزدور کو بحفاظت بچا لیا گیا۔

بلند و بالا عمارتوں کی تعمیر میں کئی مزدور اپنی جان کی بازی لگا دیتے ہیں لیکن اِن عمارتوں کی صفائی سُتھرائی اور مرمت بھی اکثر مزدروں کے لیے جان پر بن جاتی ہے۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس مزدور کو ہی دیکھ لیں جسے کئی منزلہ عمارت کی صفائی نے مشکل میں ڈال دیا اور اُس کی زندگی خطرے میں پڑ گئی۔

یہ واقعہ کینیڈا میں پیش آیا جب بلند و بالا عمارت Stantec Tower پر ایک مزدور کرین کے ذریعے لٹکائے گئے (مچان) scaffolding پر کھڑے 66 منزلہ عمارت کی صفائی کر رہا تھا کہ اچانک تیز ہوائیں چلنے لگیں جس کے باعث scaffolding دائیں بائیں ڈولنے لگی اور ڈولتے ہوئے کئی بار عمارت سے ٹکرائی جس کے باعث مزدور اس پر لٹک گیا۔

 تاہم ریسکیو اہلکار بروقت پہنچے اور مشکل میں گھرے مزدور کو گرنے سے بچا لیا گیا۔

تازہ ترین