• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال:۔ میرےوالد نے اپنی زندگی میں اپنے مکان کا فیصلہ اس طرح کیا کہ مکان میرے بڑے بھائی کے نام کردیا اور مجھے مکان میں میرے حصے کی رقم بڑے بھائی سے دلوائی اور مجھ سے اسٹامپ پیپر لے لیا۔میں یہ سمجھتا ہوں کہ وہ رقم ناکافی ہے ۔اب والد صاحب کا انتقال ہوچکا ہے ،کیا میں اسی مکان پر مزید کوئی رقم وصول کرنےکا حق رکھتا ہوں؟

جواب: اگر والد صاحب نے اپنا ملکیتی مکان آ پ کے بڑے بھائی کے نام کرنے کے ساتھ مکان کا قبضہ بھی اسے دے دیا تھا تو وہ مالک ہوگیا ، اور جو رقم بڑے بھائی سے دلواکر آپ کو دے دی، وہ آپ کی ہوگئی، اب آپ مزید کسی رقم کے مطالبے کا حق نہیں رکھتے۔

تازہ ترین