• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موبائل ڈیٹا چوری:وزارتِ آئی ٹی کی افسران کو ایڈوائزری جاری

اسرائیلی کمپنی کی جانب سے پاکستان سمیت 20 ممالک کےاعلیٰ افسران کا موبائل ڈیٹا چوری کرنے کے معاملے پر وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) نے وفاقی اداروں کو ایڈوائزری جاری کردی۔

ذرائع کے مطابق اسرائیلی کمپنی این ایس او گروپ کی جانب سے موبائل ڈیٹا چوری کیا گیا۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ دشمن ملکوں کی خفیہ ایجنسیوں نے موبائل فون ڈیٹا اور کالز تک رسائی کا نظام بنالیا ہے۔

پیگاسس نامی وائرس کےذریعے پاکستان سمیت دنیا کے1400 اعلیٰ حکام کا ڈیٹا چوری کیا گیا ہے۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ حکام واٹس ایپ کے ذریعے سرکاری معلومات اور دستاویزات کا تبادلہ نہ کریں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ وزارت آئی ٹی نے وفاقی اداروں کو ایڈوائزری دی ہے کہ وہ واٹس ایپ کا نیا ورژن فوری استمال کریں اور 10 مئی سے پہلے خریدے گئے موبائل فون فوری تبدیل کر دیں۔

تازہ ترین