• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سندھ کے بیٹے اور وسیم اختر کی ریکی کا انکشاف

Crimes In Karachi 8 Arrest Including Activist Of Ban Organization
کراچی میں پولیس نے کارروائی کرکے 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے، پریڈی سے گرفتار کالعدم تنظیم کے مبینہ رکن نے وزیراعلیٰ سندھ کے بیٹے اور وسیم اختر کی ریکی کا انکشاف کیا ہے۔

محمود آباد سے گرفتار ٹارگٹ کلر نے 6 پولیس اہلکاروں کے قتل جب کہ پاک کالونی سے گرفتار ریاست بلوچ نے پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کرلیا۔

چند دن قبل پریڈی پولیس کے ہاتھوں مقابلے کے بعد گرفتار کالعدم تنظیم کے حسین نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ ڈیفنس میں قربانی کی کھالوں، زکوۃ، فطرہ اور چندہ کی رقم القاعدہ کے لئے جمع کی جاتی ہے۔

اس نے بتایا کہ اپنے ساتھیوں زین انصار اور انور کامل کے ہمراہ وزیر اعلیٰ سندھ کے بیٹے اسد علی شاہ کے اغوا کا منصوبہ بنایا اور ریکی کی،کمانڈر کاشف کے کہنے پر متحدہ کے رہنما وسیم اختر کی بھی ریکی کی۔

ملزم حسین نے بتایا کہ وہ اپنے بھائی حسن کے ہمراہ وزیر ستان سےتربیت لے کر آیا ہے۔

گزشتہ روزپاک کالونی پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونےوالے عزیر بلوچ گروپ کے کارندے ریاست بلوچ نےدوران تفتیش انکشاف کیا کہ پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد کو ٹارگٹ کلنگ میں قتل کرایا ۔

ماربل مارکیٹ سے ماہانہ لاکھوں روپے بھتہ وصول کیا جاتا تھا ملزم نے بتایا کہ رینجرز اور پولیس نے کئی بار ان کے اڈے مسمار کئے اور جلائے ۔ منشیات کے اڈوں پر کام کرنے والےدرجنوں کارندے علاقے میں لوٹ مار بھی کرتے ہیں، جمیل چھانگا،سلیم چاکلیٹی، فیصل پٹھان، آغا سلطان اس کے قریبی ساتھی ہیں۔

محمود آباد کے علاقے سے چند ماہ قبل گرفتار ہونے والے ملزم ابراہیم ملک کا تعلق ظہیرا گروپ سے ہے۔ ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے کورنگی کے 6 پولیس اہلکاروں کو قتل جبکہ کورنگی میں لوٹ مار کے دوران درجنوں لوگوں کو زخمی کیا۔ ملزم نے 2014 سیاسی جماعت کے کارکن کامران شاہ کو بھی قتل کر نے کا اعتراف کیا ۔ملزم کے ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔

آرٹلری میدان کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم متعدد ڈکیتوں کی واداتوں میں ملوث ہے۔ پی آئی بی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کاروائیاں کرکے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی گئی ہے۔

سرجانی ٹاؤن میں انویسٹی گیشن پولیس نے کاروائی کرکے ملزم منیر کو گرفتار کرلیا۔ ملزم منيرنے 25 اپريل کو ڈکیتی کےدوران خاتون کوقتل اور ایک لڑکی کو زٕخمی کیا۔

دوسری جانب سپر ہائی وے جمالی پل پر ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ منگھوپیر چورنگی کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی ہے، پولیس کے مطابق مقتول نے خودکشی کی ہے۔
تازہ ترین