• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی ریاست لوزیانا کی یونیورسٹی میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک

واشنگٹن (اے ایف پی) امریکا کی ریاست لوزیانا میں واقع یونیورسٹی میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور 7دیگر زخمی ہوگئے، گزشتہ چند دنوں کے دوران اسی یونیورسٹی میں فائرنگ کا دوسرا واقعہ ہے جس میں بھی ایک شخص ہلاک ہوگیا تھا ۔ پولیس کے مطابق گریمنلنگ اسٹیٹ یونیورسٹی میں فائرنگ مقامی وقت کے مطابق رات کو ایک بج کر 30منٹ پر کی گئی، زخمیوں میں ایک طالب علم بھی شامل ہے جبکہ ایک کی حالت نازک ہے۔ یونیورسٹی کے مطابق زخمی طالب علم کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ ہلاک ہونے والے شخص کو یونیورسٹی سے کوئی تعلق نہیں تھا ۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے پیر اور منگل کی کلاسز سمیت تمام سرگرمیاں منسوخ کردی ہیں ہیں جبکہ یونیورسٹی میں تاحکم ثانی رات کے اوقات میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے ۔ خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے بدھ کے روز صبح کیمپس میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور 3 دیگر زخمی ہوگئے تھے۔

تازہ ترین