• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری مزید 6 گاڑیوں، 12 موٹرسائیکلوں سے محروم، لاکھوں کی چوریاں

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرقہ باالجبر،چوری ،نقب زنی اورراہ زنی کی وارداتوں میں شہری 4گاڑیوں ایک رکشے 7موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورت ،موبائل فونز ،مویشیوں ،نقدی اوردیگراشیاء سے محروم ہوگئے ۔ اسلام آباد سے بھی دو گاڑیاں ، پانچ موٹر سائیکل اڑا لئے گئے۔تھانہ نصیرآبادکو چودھری صلاح الدین نے بتایا کہ میرے جاننے والے حکمت علی اور محمد اکمل نے مجھ سے 5 بھینسیں خریدیں اور ساڑھے چھ لاکھ ایک ماہ بعد دینے کا وعدہ کیا جب ایک ماہ بعد ان سے رقم مانگنے گیا تو انہوں نے مزید مہلت مانگی لیکن بار بار تقاضا کرنے کے باوجود وہ رقم نہ دے رہے ہیں اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں ۔تھانہ صادق آباد کے علاقہ فاروق اعظم روڈپردونامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پرسردار اسرارسے 20ہزار اور لیپ ٹاپ ،تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ میں دو نامعلوم ملزمان گن پوائنٹ پربابر منیر سے موبائل، اے ٹی ایم کارڈ ، شناختی کارڈ ، سم اور 800 روپے چھین کرلے گئے،تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ سفاری ون میں محمد ایاز اسلم اپنے دوستوں کے ہمراہ اپنی گاڑی اپلائیڈ فار ٹیوٹا کرولا اٹلس میں اپنے دوست اویس محمود کو ملنے گیا جہاں اس کے دو اور دوست بھی تھے سب نے کھانا کھایا اور اس کے بعد اویس محمود نے پسٹل نکال لیا اور تینوں نے ملکر مدعی کو مارا پیٹا ،اور 5 موبائل،گاڑی کی رجسٹریشن بک ، شناختی کارڈ اوراس کی گاڑی لے کر فرار ہو گئے۔تھانہ مورگاہ کے علاقہ مورگاہ میں دوموٹرسائیکل سوارگن پوائنٹ پر خرم شہزاد سے موبائل اور 10ہزار روپے ،تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ میں رافع احمد کے رافع میڈیکل سٹور سے دومسلح ملزمان گن پوائنٹ پر 45 ہزارروپے اور 2 مو بائل ،تھانہ واہ کینٹ کے علاقہ میں دوموٹرسائیکل سوار محمد عامر سے گن پوائنٹ پر 9ہزار روپے اورموبائل ،تھانہ واہ کینٹ کے علاقہ چئیرمین کالونی میں ندیم علی کے گھر سے دومسلح ملزمان اس کی والدہ کے دوطلائی کنگن اور 50ہزار روپے چھین کرفرارہوگئے۔تھانہ گوجرخان کے علاقہ نورعلی چوک میں وحید احمد فیملی کے ہمراہ جا رہا تھا دوموٹرسائیکل سواروں نے پسٹل سے فائرکر کے ان کی گاڑی روک لی اور اوراسلحہ کی نوک پر اس کی بیوی اور والدہ سے طلائی انگوٹھی اور 4 چوڑیاں آرٹیفیشل زبردستی اتروا کر لے گئے،تھانہ روات کے علاقہ محلہ اعوان ساگری میں عبدالرزاق کے گھردونامعلوم ملزمان داخل ہوئے جو گن پوائنٹ پر اس سےمسجد کی رقم 44 ہزار 4 سو روپے چھین کر لے گئے،تھانہ پیرودھائی کے علاقہ خیابان سرسیدمیں دوموٹرسائیکل سوارنعمان سے موبائل مالیتی ایک لاکھ90ہزارروپے چھین کر فرار ہو گئے،تھانہ بنی کے علاقہ دوسہراگراؤنڈکے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سوار عابد کی بیوی سے پرس چھین کرلے گیاجس میں موبائل اور8ہزار روپے تھے،تھانہ بنی کے علاقہ مری روڈپرایک موٹرسائیکل سوار شمس الحسن کا موبائل چھین کر فرار ہو گیا،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ ڈی بلاک میں آصفہ کی دکان پرکام کرنے والی میمونہ جیولری مالیتی ڈیڑھ لاکھ روپے چوری کرکے لے گئی۔تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ کمرشل مارکیٹ میں عبدالرقیب کے کمرے سے 2 موبائل چوری ہوگئے،تھانہ صادق آبادکے علاقہ ڈھوک کالاخان میں فقیر مسیح کے گھرسے 2 موبائل،32ہزارروپےاور زیور مالیتی ایک لاکھ10ہزار چوری ہوگئے۔تھانہ صادق آبادکے علاقہ خرم کالونی میں محمد اختر نواز ایس پی ریٹائرڈ کے گھر سے موبائل اور3ہزار روپے چوری ہوگئے،تھانہ کینٹ کو محمد طاہر خان نے بتایا کہ فرحان علی میرے ہوٹل میں ٹھہرا جس نے مجھ سے گھر کال کرنے کیلئے موبائل مانگا کہ مجھے پیسے منگوانے ہیں میں نے اسے اپنا موبائل دیا اس دوران ایک کسٹمر کمرہ لینے آیا تومیں اس کو کمرہ دیکھانے گیا تو فرحان علی میرا موبائل لیکر نکل گیااور کمرہ کا کرایہ 2500 روپے بھی ادا نہ کیا ،تھانہ کینٹ کے علاقہ بینک روڈپر دوموٹرسائیکل سوار محمد عرفان کاموبائل ،تھانہ کینٹ کے علاقہ میں ٹیکسلاسٹینڈکے قریب دوموٹرسائیکل سوار سندس جمیل سے موبائل ، 20ہزار روپے اور طلائی انگوٹھی چھین کر فرار ہو گئے۔تھانہ کینٹ کے علاقہ بینک روڈپر محمد ارسلان باسط کی بیوی کے پرس سے آرمی میڈیکل کارڈ ، موبائل اور 3ہزار روپے چوری کرلئے گئے،تھانہ ریس کورس کے علاقہ علامہ اقبال کالونی میں محمد کامران کی بیوی اور بھانجی سے ایک موٹر سائیکل سوارپرس چھین کرلے گیا جس میں 33سو روپے تھے،تھانہ صدرواہ کے علاقہ میں دوموٹرسائیکل سوار گن پوائنٹ پرثاقب علی سے 3 موبائل اور آٹھ ہزارروپے چھین کرلے گئے۔تھانہ صدرواہ کے علاقہ میں سلیم شاہ کی کریانہ کی د کان سے موبائل چوری ہوگیا،تھانہ گوجرخان کے علاقہ میں مدثر بشیر کی جیب سے موبائل چوری کرلیاگیا،تھانہ گوجرخان کے علاقہ میں نرگس بی بی کے گھرکے تالے توڑکرنامعلوم چورروم کولر، گیس سلنڈر ،طلائی زیوراور31ہزار520روپے چوری کرکے لے گئے۔تھانہ گوجرخان کے علاقہ میں احتشام علی کے 4 بکرے چوری ہوگئے۔تھانہ گوجرخان کے علاقہ میں ملک شوکت علی کی گاڑی سے موبائل چوری ہوگیا،تھانہ صدربیرونی کے علاقہ میں نمازجنازہ پڑھنے جانے والے احمد علی گوہر کی جیب سے موبائل اور 97سور وپے چوری ہوگئے۔ تھانہ سبزی منڈی کے علا قے آئی ٹین ون میں چمن عباس سے نقدی اور موبائل فون مالیت 40 ہزار روپے چھین لئے گئے ۔تھانہ لوہی بھیر کے علا قے سی بی آر ٹائون میں محمد اسد کے گھر سے زیورات مالیت 9 لاکھ روپے چوری کر لئے گئے ،تھانہ شالیمار کے علا قے ایف ٹین میں توقیر عباسی کے دفتر سے 4 لیپ ٹاپ اور نقدی مالیت 5 لاکھ 60 ہزارر وپے،تھانہ کورال کے علا قے پراچہ چوک کے قریب محمد ریئس کی فیکٹری سے سانچےمالیتی 4 لاکھ روپے چوری ہو گئے۔
اسلام آباد سے مزید