• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی ظفرد بئی ایکسپو2021ء میں ملک کی عمدہ نمائندگی دیکھ کر حیران

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار علی ظفر کا دبئی ایکسپو2021ء میں پاکستان کی شاندار نمائندگی دیکھ کر کہنا ہے کہ وہ ملک کی اتنی عمدہ نمائندگی دیکھ کر حیران ہیں۔

علی ظفر نے اپنی انسٹا اسٹوری پر دبئی ایکسپو2021ء کے پاکستان پویلین کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے، اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایکسپو میں پاکستان کے کلچر اور ثقافت کی رنگا رنگ اور شاندار نمائندگی کی گئی ہے۔

انہوں نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ ’وہ پاکستان کے کلچر اور ورثے کی دبئی ایکسپو2021ء کے پاکستان پویلین میں اتنی شاندار نمائندگی دیکھ کر حیران تھے۔‘

علی ظفر نے اپنی ایک انسٹا پوسٹ میں دبئی ایکسپو2021ء سے اپنی کچھ تصویریں بھی شیئر کی ہیں۔


انہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’انہیں دبئی ایکسپو 2021ء میں پاکستان کی انتہائی پیشہ ورانہ اور شاندار نمائندگی پر فخر ہے۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’پاکستان ایک ایسا ملک ہے جو بڑے پیمانے پر غلط فہمی کا شکار ہے، قومی اور عالمی سطح پر اس کی قدر کم ہے۔‘

علی ظفر نے لکھا کہ ’ہمارے ملک کے پاس پیش کرنے کے لیے بہت کچھ ہے، اب وقت آگیا ہے کہ ہم اور دنیا اپنی پوری صلاحیتوں کا ادراک کریں اور ہم اپنے ملک کو وہ دیں جس کا یہ حقدار ہے، ہمارے ملک نے ہمیں بہت کچھ دیا ہے، زندہ باد!‘

تازہ ترین