• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق، 4 زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں نامعلوم خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق ،4 زخمی ہو گئے، مزدور عمارت سے گر کر زخمی ہوا، تفصیلات کے مطابق عیسیٰ نگری قبرستان کے قریب گاڑی کی ٹکر سے 18سالہ ہیشلے جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا، ناظم نمبر 2 انکوائری آفس کے قریب ٹریفک حادثے میں نامعلوم خاتون جاں بحق اور 2 افراد شدید زخمی ہو گئے ،قیوم آباد جام صادق پُل پر ٹریفک حادثے میں 37سالہ عمران جاوید جاں بحق ہوگیا،نارتھ کراچی کریلا اسٹاپ کے قریب گاڑی کی ٹکر سے 25سالہ صفدر جاں بحق اور 60سالہ جارج زخمی ہو گیا، منگھوپیرچونگی الغازی ولاز کے قریب ٹریفک حادثےمیں 25سالہ عبد الرحمٰن جاں بحق ہو گیا،لیاری دھوبی گھاٹ یوسفی مسجد کے قریب کام کے دوران مزدور 35سالہ اویس چوتھی منزل سے گر کر شدید زخمی ہوگیا،جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا ۔

تازہ ترین