• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دن اچھا ہوا تو بھارت سے جیت ہماری ہے، فنکار برادری کے پاک بھارت ٹاکرے پر تبصرے

پاکستانی شوبز اسٹارز کا پاک ، بھارت مقابلے پر رائے دیتے ہوئے کہنا ہے کہ دن اچھا ہوا تو بھارت سے جیت ہماری ہے۔

فلم اسٹار سعود نے کہا کہ بھارت میں ہونے والے واقعات نے بددل کردیا اب ان کی ٹیم کا میچ دیکھنے کا دل نہیں کرتا، بھارت کو تو ہرائیں ، دیگر ٹیموں سے بھی کامیابی حاصل کریں اور ورلڈ کپ پاکستان لائیں۔

اداکار نعمان حبیب نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو سپورٹ کرنے دبئی جارہا ہوں، تمام میچز دیکھوں گا ۔

اداکار نے یہ بھی بتایا کہ انہیں لوگ فلمی دنیا کا شاہد آفریدی کہتے ہیں تو انہیں خوشی ہوتی ہے۔

اداکار سلمان سعید نے کہا کہ پاکستانی ٹیم بھارت سے اچھی ہے، دن اچھا ہوا تو جیت ہماری ہے۔

خیال رہے کہ ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان اپنا پہلا میچ بھارت کیخلاف 24 اکتوبر کو کھیلے گا۔

تازہ ترین