• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، بابر اعظم ، محمد رضوان کی جوڑی بھارت کیلئے خطرہ

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ میں سب کی نظریں پاکستان کرکٹ ٹیم کی اوپننگ جوڑی پر ہیں۔

پاکستان کی اوپننگ بیٹسمین جوڑی بابر اعظم اور محمد رضوان اس برس ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی کامیاب ترین جوڑیوں میں شامل ہے۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے 24 اکتوبر کو جب پاکستان کا بھارت سے مقابلہ ہوگا تو سب کی نظریں ان دونوں بیٹسمینوں پر ہوں گی۔

کرکٹ کی دنیا کے اس سب سے بڑے ٹاکرے سے قبل بابر اعظم اور رضوان کو بھارتی کرکٹ کے شائقین کی طرف سے گہری نظر سے دیکھا جا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں کو ورلڈ کپ کے مقابلوں میں   بھارت کے لیے سب سے بڑا خطرہ سمجھا جارہا ہے۔

بابر اور رضوان نے رواں برس ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک ساتھ 736 رنز بنائے ہیں ، 57 کی شاندار اوسط سے دونوں یہ رنز محض 13 ٹی ٹوئنٹی میچز میں بنانے میں کامیاب ہوئے۔

 اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ انہوں نے اوپننگ جوڑی کے طور پر 521 رنز جوڑے ہیں ۔

تازہ ترین