آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے سابق اسپنر بریڈ ہوگ کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ کے سیمی فائنل مرحلوں میں پہنچنے کیلئے پاکستان کو اپنا افتتاحی میچ جیتنا ضروری ہے۔
خیال رہے کہ ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان اپنا پہلا میچ بھارت کیخلاف 24 اکتوبر کو کھیلے گا۔
بریڈ ہوگ نے ایک انٹرویو میں سیمی فائنل مں پہنچنے والی ٹیموں کے حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ سیمی فائنل میں انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں پہنچ سکتی ہیں۔
ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر پاکستان اپنا پہلا میچ جیت جاتا ہے تو یقیناً وہ سیمی فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہوجائے گا لیکن اگر وہ اس میں شکست کھاتا ہے تو یہ مشکل ہوگا۔