• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ کشمیر کو عالمی پلیٹ فارم پر اجاگر کرتے رہیں گے، بیرسٹر سلطان

برمنگھم (آصف محمود براہٹلوی / ابرار مغل) صدر ریاست آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اپنے انتخاب کے بعد پہلے دورہ برطانیہ کے موقع پر برمنگھم آمد پر پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم مسئلہ کشمیر کو بڑے جارحانہ انداز میں عالمی پلیٹ فورم پر اجاگر کرتے رہیں گے۔ برطانیہ میں برٹش پارلیمنٹرین کے ساتھ مل کر مسئلہ کشمیر پر لابنگ کرکے بھارت کو عالمی برادری کے سامنے بے نقاب کریں گے۔ 24 اکتوبر کو کشمیر کا یوم تاسیس بانی صدر سردار محمد ابراہیم خان نے حکومت کا قیام عمل میں لائے اسکے ردعمل میں بھارت نے 27 اکتوبر کو بھارت نے جبری اپنی افواج مقبوضہ جموں و کشمیر میں اتار کر قبضہ کیا جو آج تک قائم ہے۔ بہت جلد آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کروا کر اختیارات نچلی سطح پر منتقل کریں گے۔ احتساب کا عمل میں نے اپنے دور وزارت عظمیٰ میں شروع کیا تھا۔ اس وقت میرے دور میں احتساب کے عمل میں وزیر گرفتار ہوئے تھے جو اس بات کی غمازی کرتا تھا کہ ہم نے کراس دی بارڈر Cross the Borders احتساب کیا تھا، اسی تسلسل کو جاری رکھا جائیگا۔ ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ ماضی کا علم نہیں لیکن رٹھوعہ ہربام برج مکمل کرنے کا وعدہ کرتا ہوں۔ 2014ء میں کئے جانے والے کشمیر ملین مارچ کا تسلسل چھ سال تک جاری رکھا اور دو سال کورونا لاک ڈائون کی وجہ سے دو سال کشمیر ملین مارچ نہ ہوسکا اب اسی تسلسل کو جاری رکھیں گے۔ اب ایک نئے انداز میں کشمیر پر جاندار پالیسی واضح کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے آزاد کشمیر کے پہلے منتخب صدر کو اقوام متحدہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ بھیجا تھا کہ ہم اپنے کیس کو عالمی برادری کے سامنے پیش کرسکیں۔ اس موقع پر آرگنائزرز چوہدری خادم حسین، چوہدری امجد، عبدالغفور کھاڑک، چوہدری قدیر، چوہدری شہزاد، رائوف مغل، چوہدری محمد حسین، کونسلر محمد ادریس، سابق کونسلر عنصر علی خان، اسلم مغل کے علاوہ کثیر تعداد میں کشمیر پی ٹی آئی کے رہنمائوں کارکنوں نے شرکت کی، جبکہ نظامت کے فرائض نوید رمضان نے سرانجام دیئے۔ پریس کانفرنس میں آمد پر ڈھولوں کی تھاپ پر استقبال کیا گیا، برمنگھم ور گردونواح کے علاقوں سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی، ہال کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔ پریس کانفرنس کے بعد صحافیوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے صدر ریاست کا مزید کہنا تھا کہ گو کہ برطانیہ اب یورپین یونین سے نکل گیا ہے لیکن اسکے باوجود اس پورے ریجن میں برطانیہ کی اہمیت و افادیت سے انکار نہیں کیا جاتا۔ برٹش کشمیر کمیٹی کے پارلیمنٹرین کےساتھ پارلیمنٹ کے کمیٹی روم میں بریفنگ دیں گے۔ 27 اکتوبر کو مقبوضہ وادی میں بھارتی جبری فوجیں اتارنے کے خلاف بھارتی ہائی کمیشن ’بش ہائوس‘ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔ دن (1) بجے مظاہرہ اور دو بجے اسی روز 10 ڈائوننگ سٹریٹ تک احتجاجی مارچ کرکے یادداشت پیش کریں گے۔ پریس کانفرنس کے بعد کل جماعتی کشمیر بین الاقوامی رابطہ کمیٹی کے وفد نے صدر چوہدری شاہ نواز، مولانا محمد الطاف، چوہدری ظفر اقبال، چوہدری حنیف کی قیادت میں ملاقات کی اور 27 اکتوبر کو ہونے والے احتجاجی مظاہرہ کو کامیاب کرنے کیلئے کردار ادا کرنے کا عزم کیا۔ میزبان چوہدری خادم، چوہدری امجد، عبدالغفور کھاڑک اور دیگر کا کہنا تھا کہ ہر احتجاج میں برمنگھم، مڈلینڈ نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا۔ اسی لئے صدر ریاست نے اس بار بھی برمنگھم سے احتجاج کا آغاز کیا، مہم کا آغاز کیا۔ 27 اکتوبر بروز بدھ صبح 8.30 بجے مقررہ پوائنٹ سے کوچز روانہ ہوں گی۔

تازہ ترین